Browsing Category

اہم خبریں

اہم خبریں

برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید

 لندن: برطانیہ میں میٹ پولیس افسر کو 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے اعتراف اور دیگر 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے میٹ پولیس افسر ڈیوڈ کیرک کو 36 سال قید کی سزا سنائی ہے…

معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ

 اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں، ہمیں مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن میں منعقدہ باچا خان کانفرنس میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید پر ردعمل…

کوہاٹ؛ ڈیم میں مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹ گئی، 10 جاں بحق

 پشاور: کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدسرے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔ حکام…

صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایف بی آر کو ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔  تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایف بی آر ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس استثنیٰ کا…

حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق

حب: بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث مسافروں کو بس سے نکالنے میں مشکل پیش آئی اور اسی وجہ…

دوران حراست تشدد کا خدشہ، عدالت نے فواد چوہدری کی طبی رپورٹ مانگ لی

 اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری پر تشدد کے خدشے پیش نظر کل تک طبی معائنے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دےدیا۔ جسمانی ریمانڈ کے دوران فواد چوہدری پر تشدد کے خدشے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست…

نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

تل ابيب: نومنتخب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو جدید آتشیں اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کے…

متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں تین دن سے ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد درجہ حرارت کم ترین سطح پر آگیا جب کہ کچھ علاقوں میں منفی بھی ریکارڈ کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رواں موسم سرما میں درجہ حرارت پہلی…

میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔ زمان پارک لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے…

آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانے میں…