Browsing Category

بین الاقوامی

بین الاقوامی

امریکا کا ایران پر حملہ، مختلف شہروں میں بمباری سے 12 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبے خورستان میں 7، ایرانی جزیرے سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے ہوئے، آبنائے ہرمز کے قریب مزید 4…

پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژا پاروف بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب میں پاکستان اور کرغزستان کی خارجہ…

یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی حمایت کر رہی ہے، 1996 میں یورپی یونین نے امریکی پابندیوں کے خلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کیا تھا۔

ٹرمپ کی اردن میں کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائی انتہائی سخت ہوگی، امریکی صدر نے ایران کو ’ناکام ریاست‘ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس مؤثر فوج موجود نہیں۔

نیپال اور تبت میں سیلاب کا چھٹا روز، ہلاکتیں 900 سے متجاوز، 4247 افراد لاپتہ

تریشولی 3 اے پن بجلی منصوبے میں امدادی کارکنوں نے اتنا بڑا سوراخ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے ذریعے اندر داخل ہو کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش شروع کی جا سکتی ہے، تاہم اب تک اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کرنے والے گروہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں گزشتہ 24…

دہائیوں پہلے عطیہ کی گئی رقم سے صحرا کو جنگل میں بدل دینے والی خاتون

ایک ریٹائر امریکی ٹیچر 26 سال بعد چین سے تعلق رکھنے والی کاشتکار خاتون سے دوبارہ ملا ہے۔ ایسا اس وقت ہوا ہے جب خاتون نے امریکی استاد کی جانب سے دیے جانے والے عطیے کی مدد سے ایک بنجر نظر آنے والے خطے کو سرسبز جنگل میں تبدیل کر دیا۔…

ترک بحریہ اور صومالی فورسز کا مشترکہ آپریشن، قزاقوں کے قبضے سے جہاز بازیاب

ترک بحریہ نے صومالی مسلح افواج کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صومالی پانیوں میں قزاقوں کے قبضے سے ایک بحری جہاز بازیاب کرا لیا، کارروائی کے دوران 14 قزاق ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالی حکومت نے بتایا کہ ترک بحریہ…