Browsing Category

بین الاقوامی

بین الاقوامی

افغان طالبان کا وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گیا

دوحہ: (ویب ڈیسک) افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں امریکا سے مذاکرات کیلئے قطرپہنچ گیا۔ وفد میں وزارت خارجہ اور افغان بینک کے حکام بھی شامل ہیں۔ مذاکرات میں زلزلے کے پیش نظرامریکا سے افغان فنڈز جاری کرنے کے بارے…

پیرس حملوں کے مجرم صالح عبدالسلام کو عمر قید کی سزا

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے 2015 میں پیرس کے مختلف مقامات پرحملوں میں ملوث صالح عبدالسلام کو عمر قید کی سزا سنادی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی عدالت نے 2015 میں پیرس حملوں کے کیس کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو جرم ثابت ہونے پر…

جاپان اور آسٹریلیا میں شدید موسمی حالات کے سبب بجلی بحران کے خدشے میں اضافہ

سڈنی: (ویب ڈیسک) جاپان اور آسٹریلیا میں شدید موسمی حالات کی وجہ سے بجلی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ دونوں ممالک کی حکومتوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا غیر ضروری استعمال ترک کر دیں۔ جاپان میں سہ پہر کو تین گھنٹے جبکہ آسٹریلیا…

برطانوی شہری حج کیلئے 11 ماہ پیدل سفر کے بعد مکہ پہنچ گیا

ریاض: (ویب ڈیسک) 59 سالہ برطانوی مسلمان آدم محمد 11 ماہ سفر کے بعد برطانیہ سے مکہ حج کے لیے پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آدم کے مکہ پہنچنے پر ایک بڑے مجمع نے ان کا استقبال کیا جس پر آدم نے استقبال کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔…

جی-7 ممالک دنیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے جی سیون ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے اقدامات کے ذریعے دنیا میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جی سیون ممالک کے…

کینیڈا؛ بینک ڈکیتی کے دوران 2 ملزمان ہلاک اور6 پولیس اہلکار زخمی

برٹش کولمبیا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے ایک بینک میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور اس دوران دونوں ملزمان مارے گئے جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں ایک بینک میں ڈکیٹی…

اگر پوٹن عورت ہوتے تو یوکرین جنگ کا آغاز نہ کرتے، بورس جانسن

برلن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ روسی صدر نے زہریلی مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کیا، اگر وہ ایک خاتون ہوتے تو کبھی ایسا نہیں کرتے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس بات پر…

نیٹو سمٹ میں ممبر ممالک روس اور چین کے خلاف کھل کر سامنے آگئے

 (ویب ڈیسک) اسپین کے شہر میڈرڈ میں جاری نیٹو سمٹ میں ممبر ممالک روس اور چین کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔ نیٹو سمٹ کے دوسرے روز جاری اعلامیہ میں روس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یوکرین سے اپنی افواج فوری واپس بلائے اور یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کا…

چین نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئےکووڈ پابندیوں کو نرم کردیا

بیجنگ : چین نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ 19 کی سخت ترین سفری پابندیوں کوکافی حد تک نرم کردیا ہے۔ اب بیرون ملک سے چین آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کا وقت 14 کی بجائے 7 دن کردیا گیا ہے۔اسی طرح گھر میں صحت کی مانیٹرنگ کا…

روس کی امریکی خاتون اول سمیت 25 افراد پر پابندی عائد

ماسکو : روس نے امریکی خاتون اول اورصدر جوبائیڈن کی بیٹی سمیت 25 افراد پر پابندی لگا دی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے دئیے گئے بیان کے مطابق امریکا پر عائد پابندیاں ماسکو کی سیاسی اورعوامی شخصیات پر لگائی گئی پابندیوں کے ردعمل کا…