اگر پوٹن عورت ہوتے تو یوکرین جنگ کا آغاز نہ کرتے، بورس جانسن

0

برلن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ روسی صدر نے زہریلی مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کیا، اگر وہ ایک خاتون ہوتے تو کبھی ایسا نہیں کرتے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس بات پر زور دیا کہ اب دنیا بھر میں لڑکیوں کے لیے بہتر تعلیم اور اقتدار کے عہدوں پر زیادہ سے زیادہ خواتین شمولیت پر کام کیا جائے۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر پوٹن ایک عورت ہوتے جو ظاہر ہے کہ وہ نہیں ہے، لیکن اگر وہ ہوتے تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس طرح سے حملے اور تشدد کی جنگ کا آغاز کرتے۔
بورس جانسن نے مزید کہا کہ پوٹن کا یوکرین پر حملہ زہریلی مردانگی کی ایک بہترین مثال ہے۔ سب جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن فی الحال کوئی امکان نہیں نظر آتا کیوں کہ پوٹن امن کی پیشکش نہیں کر رہے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مغربی اتحادیوں کو یوکرین کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ روس کے ساتھ امن مذاکرات ممکن ہونے کی صورت میں اسے بہترین ممکنہ سٹریٹجک پوزیشن میں رکھا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.