Browsing Category
تازہ ترین
امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک نے ہر سمت 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا کے لیے زیادہ سازگار ٹیرف پالیسی کی سفارشات پر اتفاق کیا ہے۔
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا مطالبہ کیا۔
حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم
عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اور دنیا بھر میں شعبۂ سیاحت سے وابستہ افراد اور سیاحوں کے ذوقِ تحقیق و تجسس اور شوقِ سیر و سفر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر
استنبول میں بزنس ایکسپو سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ جنگی جرائم کے مرتکب افراد کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرنے کے بجائے عدالتوں میں ہونا چاہیے، جہاں انہیں اپنے جرائم اور بہائے گئے خون کا جواب دینا ہوگا۔
دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا: ایران
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور بہتر دفاعی پوزیشن میں ہے۔
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی
اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی فریق کو قطر کے ذریعے امن تجویز بھیجی تھی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجویز کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کر دیا
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایرانی تجویز کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ایران آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے کیلئے معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم امریکا کو اس پیشکش سے اتفاق نہیں۔
سیاحت، معیشت کی ترقی کا اہم وسیلہ
سیاحت محض ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ مختلف معاشروں، تہذیبوں، زبانوں اور روایات کو قریب لانے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے، دنیا کے مختلف خطوں کی سیر انسان کے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ اس کے تجربات اور سوچ کے دائرے کو بھی…
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا۔
ذرائع کے مطابق بارود سے…
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو اپنی جاگیر قرار دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا ایک نقشہ شیئر کیا، جس میں اس اہم آبی گزرگاہ کو ’’Trump Strait‘‘ کے نام سے ظاہر کیا گیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے ایک نئے معاہدے کی تجویز…
