مکہ : مکہ مکرمہ میں ام القری یونیورسٹی کے 200 طلبہ رضاکارانہ طور پر افطار صائم (روزے دار کو افطار کرانے کے) پروگرام کے تحت اللہ کے مہمانوں کی خدمت انجام دینے میں شریک ہیں۔
ریاض (این این آئی) سعودی عرب اور ایران کے درمیان طویل کشیدگی کے دوران ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں ملکوں نے فریضہ حج سے متعلق انتظامات کے حوالے سے باہمی تعاون کے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔
بیروت (این این آئی) لبنان میں انجینئر سمیر الخطیب کی جانب سے اتوار کے روز وزارت عظمی کے لیے اپنی نامزدگی سے دست بردار ہونے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا معاملہ ایک بار پھر زیرو پوائنٹ پر چلا گیا ہے۔
بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں سوموار کے روز ہوائی اڈے کے قریب دو راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں وہاں پر موجود امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔