اہم خبریںبین الاقوامی

آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم کی بیٹی بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نا رہ سکیں

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون بھی زیادتی سے محفوظ نا رہ سکیں۔ میڈیا رپورٹ آسٹریلوی وزیراعظم باب ہاک کی 59 سالہ صاحبزادی روزلین نے انکشاف کیا ہے کہ 80 کی دہائی میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔انہوںنے بتایاکہ ان کے والد کی پارٹی کے ایک سینیٹر نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے انکشاف کیا کہ جب اس بارے میں والد کو بتایا تو انہوں نے بدنامی کے خوف سے خاموش رہنے کو کہہ دیا تھا۔آسٹریلوی وزیراعظم باب ہاک کی صاحبزادی روزلین کی جانب سے یہ دعوٰی جائیداد کی تقسیم کے تنازع کے دوران سامنے آیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button