اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نیب سیاسی مخالفین کو حکومت کے کہنے پر نشانہ بنانا بند کرے،سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
اسلام آ باد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام 12 ڈاکٹرز اور ملتان نشتر ہسپتال کے 27 میں سے 26 ڈاکٹرز مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں
انتاریو: شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے رد عمل میں کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کو ہتھیاروں کی نئی برآمدات پر عاید کی گئی پابندی غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔
تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے دھمکی دی ہے کہ خلیج فارس میں ایرانی بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے امریکی جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔
ریاض: کرونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور کاروبار زندگی ٹھپ ہوچکا ہے تاہم سعودی حکومت اقتصادی سرگرمیاں بتدریج بحال کرنے پر غور کررہی ہے۔