مدینہ منورہ سے ملتان، لاہور، فیصل آباد، کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں تاخیر کاشکار

0 46

راولپنڈی(این این آئی)مدینہ منورہ سے ملتان، لاہور، فیصل آباد، کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں ۔ ترجمان پی آئی کے مطابق مسافروں کو ہوٹل اور کھانا فراہم کر دیا گیا ۔،پی آئی اے کا عملہ مدینہ منورہ میں موجود عملہ مسافروں کی مکمل دیکھ بھال میں مصروف رہا۔مدینہ سے ملتان کی پرواز پی کے 716 کی روانگی میں 11 گھنٹے فیصل آباد کی پرواز پی کے 718 کی روانگی میں 12 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی ،مدینہ سے لاہور کی پروازپی کے 748 کی روانگی میں 9 گھنٹے جبکہ کراچی کی پرواز پی کے 744 کی پرواز میں 12 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ،مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 714 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔ ترجمان نے کہاکہ پی آئی اے موسم کی ناموافق صورتحال کی وجہ سے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی پر مسافروں سے معذرت خواہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.