صدرِ مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی، چیئر مین وزیر اعظم مقرر

0 36

اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی، 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان ہوں گے جبکہ چاروں صوبائی وزرائیاعلیٰ کونسل کے ارکان ہوں گے۔مشترکہ مفادات کونسل سے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤدکو علیحدہ کردیا گیا ہے اور وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب خان کو کونسل کا رکن بنایا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کو دوبارہ بطور وزیر منصوبہ بندی مشترکہ مفادات کونسل میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.