عجلت میں کوئی بھی غیر معیاری کام یا ناقابل تکمیل منصوبہ شروع نہیں کریں گے ، جام کمال خان

0 34

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عجلت میں کوئی بھی غیر معیاری کام یا ناقابل تکمیل منصوبہ شروع نہیں کریں گے ، تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ، آنے والے دنوں میں کوئٹہ میں کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے جار ہے ہیں ،سریاب اور کچلاک میں ایوب اسٹیڈیم کے طرز کے اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی میں بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کے توجہ دلائونوٹس پر حکومت کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ ارکان کی منصوبوں کے حوالے سے تشویش درست ہے کوئٹہ کی بہتری کے لئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان پر اپوزیشن کی جانب سے سراہے جانے پر ان کے شکر گزار ہیں جام کمال خان نے کہا کہ کوئٹہ کی سڑکوں کی توسیع کے ٹینڈر منسوخ نہیں ہوئے یہ بہت بڑا منصوبہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ ایسی سڑکیں بنائیں جوماضی میں چالیس پچاس سال میں نہیں بنیں ان منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے بہتر حکمت عملی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ہم ایسی فرمز سے کام کروانا چاہتے ہیں جنہیں اس حوالے سے تجربہ اور مہارت حاصل ہو اور وہ معیار پر پورا اترسکیں کوئٹہ پیکج کے تحت سڑکوں کی توسیع میں سب سے چھوٹا منصوبہ50کروڑ جبکہ سب سے بڑا منصوبہ7ارب روپے کا ہے بلوچستان کی بہت سی فرمز ان ٹینڈرز میں اور معیار پر کوالیفائی نہیں کرپائیں اس پر تفصیلی مشاورت کی گئی جس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم ایسا طریقہ کار مرتب کریں کہ جس سے معیار پر پورا اترنے والی فرمز ٹینڈر میں آئیں ساتھ ہی بلوچستان کے لوگوں کی بھی حق تلفی نہ ہو انہیں بھی برابر موقع فراہم کیا جائے لہٰذا ہم نے کچھ ترامیم کی ہیں جن کے بعد آئندہ چند روز میں ٹینڈرز مشتہر ہوجائیں گے انہوںنے کہا کہ ہم سب کسی نہ کسی حوالے سے کوئٹہ میں ہوتے ہیں کل اگر ہم ایم پی اے یا وزیر نہ بھی ہوں تو ہم یہ بات فخر سے کہہ سکیں کہ ہم نے کوئٹہ کے لئے کوئی کام تو کیا ہے کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے اس کو سہولیات کی فراہمی کا فائدہ پورے بلوچستان کو ملے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ سریاب اور کچلاک میں ایوب اسٹیڈیم کی طرز کے سپورٹس کمپلیکس بھی بنائے جارہے ہیں ہم عجلت میں غیر معیاری کام نہیں کرنا چاہتے اس لئے ہرحوالے سے جائزہ لینے کے بعد منصوبے بنارہے ہیں ایسا کوئی بھی منصوبہ نہیں بنائیں گے جس کاکام مکمل نہ ہوسکے چند روز بعد بلوچستان کے پہلے کارڈیک سینٹر اور کینسر کے ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.