آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان

0 27

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کوئٹہ، نوکنڈی، دالبندین، فیصل آباد،جھنگ، سرگودھا، جیکب آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ کوئٹہ میں 6 ملی میٹر جبکہ فیصل آباد، جھنگ اورگوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو،گوپس، بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ، استور، کالام، ہنزہ منفی 6، پاراچنار منفی4، مالم جبہ منفی 3، گلگت، راولاکوٹ اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.