تحریک انصاف کی حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کررہی ہے، اسد عمر
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کررہی ہے جن کے نتیجے میں قومی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کواپنے ایک ٹویٹ میں انہوںنے کہا کہ نومبر 2018 ء کے مقابلے میں نومبر 2019 ء میں روپے کی قدر میں 11 فیصد اضافہ ہوا، حکومت کے قیام کے بعد سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کے ساتھ برآمدات اب مضبوط اور مستحکم ہورہی ہیں۔