آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی دوسری قسط کی منظوری دیدی

0 29

واشنگٹن(این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی دوسری قسط کی منظوری دیدی ۔آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس واشنگٹن میں ہوا،جس میں پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی دوسری قسط کی منظوری دی گئی ۔ اعلامیہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی گئی، پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیش تر اہداف حاصل کیے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ معاشی نظم و ضبط قائم کیاگیا،پاکستان نے معاشی اصلاحات کیں، آئی ایم ایف اعلامیہ نے کہاکہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف پر عمل درآمد تیز کرے۔ اعلامیہ میں کہاگیا کہ پاکستان منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر پیش رفت تیز کرے، اسٹیٹ بینک کو فیصلوں میں خود مختاری کی حمایت کریں گے۔آئی ایم ایف نے کہاکہ معاشی اصلاحات میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔آئی ایم ایف نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل پیرا ہے اور اس کے مثبت نتائج واضح ہیں، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے سماجی تحفظ کو بہتر بنا رہا ہے۔آئی ایم ایف نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے پاکستان میں صنفی تفریق میں کمی ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق نومبر میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 72 اعشاریہ 6 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال کے جولائی نومبر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 73 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ارب 88 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال جولائی نومبر میں غیرملکی کرنسی کے تبادلے میں 3 ارب ڈالر کی کمی ہوئی،فارن ایکسچینج بفر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.