بوسنیامیں تین کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، راہ گیر حادثے میں بال بال بچا

0 29

سراجیوو(این این آئی) بوسنیا میں ایک راہ گیر ٹریفک حادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بوسنیا میں پیش آیا جب ایک کار سڑک سے گزر رہی تھی کہ پیچھے سے آتی تیز رفتار کار سے اسکا زوردار تصادم ہوا اور یوں سڑک کنارے کھڑی تیسری کار بھی حادثے کی زد میں آگئی تاہم اس دوران سڑک سے گزرتا راہ گیر اس خطرناک ٹریفک حادثے کی زد میں آنے سے بالکل محفوظ رہا۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں تین کاروں کو نقصان پہنچا جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.