پولینڈ میں ججوں کی مبینہ زباں بندی کے ضابطے کے خلاف عوامی مظاہرے

0 29

وارسا (این این آئی)پولینڈ کے تقریبا100شہروں میں مجموعی طور پر ہزار ہا مظاہرین نے ایک نئے لیکن متنازعہ ہو جانے والے قانونی مسودے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس مجوزہ قانون کا مقصد ملکی ججوں کو نظم و ضبط میں لانا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ناقدین اس مسودے کو ججوں کی زباں بندی کے ضابطے کا نام دے رہے ہیں۔ ان مظاہروں کی کال ججوں کی ملکی تنظیم اور شہری حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے دی تھی۔ پولینڈ میں قدامت پسند قوم پرستوں کی حکمران جماعت پی آئی ایس کی طرف سے ملکی عدلیہ میں اصلاحات کے باعث پیدا ہونے والا تنازعہ برسوں سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔ مجوزہ ضابطے کے تحت مخصوص حالات میں ججوں کو سزائیں دینے کے علاوہ ان کے عہدوں سے برطرف بھی کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.