پنجگور میں سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی حمایت میں ریلی نکا لی گئی

0 30

پنجگور ( این این آئی) پنجگور میں سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی حمایت میں ریلی نکا لی گئی تفصیلات کے مطابق پنجگور میں سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر علی احمد شمبے زئی نے کی ریلی میں پاک فوج اور مشرف کے حق میں نعرہ لگائے گئے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینربھی اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے اس دوران علی احمد شمبے زئی نے چاکر اعظم چوک پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے ملک کے لئے جنگیں لڑی ہیں پاکستانی عوام ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی سزا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.