پیپلز پارٹی کا حکومت سے سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت سے سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے 108دن سے سینیٹ اجلاس نہیں بلایا، آئین کے آرٹیکل 61 کے مطابق پارلیمانی سال میں سینیٹ اجلاس کم از کم 110 دن چلنا چاہئے۔ ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری نے سینیٹ اجلاس نہ بلانے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ شیری رحمن نے کہاکہ حکومت نے 108دن سے سینیٹ اجلاس نہیں بلایا۔ انہوںنے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 61 کے مطابق پارلیمانی سال میں سینیٹ اجلاس کم از کم 110 دن چلنا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ اجلاس نہ بلا کر حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو کئے بحرانوں کا سامنے ہونیکے باوجود اجلاس نہیں بلایا گیا۔انہوںنے کہاکہ عوام اور ملک کو پیش مسائل پر پارلیمان میں بات ہونی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے پارلیمان کو بائے پاس کر کے اب تک 24 آرڈیننس پاس کرائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے سینیٹ کو تالا لگایا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی قانون سازی اور پارلیمان میں کوئی دلچسپی نہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت جلد از جلد سینیٹ اجلاس بلائے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اپوزیشن اور جمہوری اصولوں سے فرار حاصل کرنا چاہ رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کیا تحریک انصاف یہ تبدیلی لانا چاہتی تھی۔