’’عشق میراانمول‘‘روٹھے ہوئے فلم بینوں کو سینما گھروں میں واپس لانے میں کامیاب ہوگی،نعیم خان
خالق نگر(این این آئی) فلم ’’عشق میراانمول‘‘روٹھے ہوئے فلم بینوں کو سینما گھروں میں واپس لانے میں ضرورکامیاب ہوگی۔ان خیالات کا اظہارنوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نعیم خان نے کہا کہ سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا فلم کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔ماضی میں جتنی بھی فلمیں ہٹ ہوئیںہیں ان کے اسکرپٹ عمدہ اور معیاری تھے اور ان پر بڑی محنت کی گئی تھی۔انہوںنے کہا کہ لوکیشن و کردار نگاری کسی بھی پروجیکٹ میں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں بڑے اچھے موضوعات پر فلمیں بنائی جا رہی ہیں جو بڑی خوشی کی بات ہے۔نعیم خان نے کہا کہ عوام اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں اوراب عوام کے مزاج کے عین مطابق فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ہمیں یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہیے تاکہ ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سینما گھروں میں واپس لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ میری آنے والی فلم ’’عشق میراانمول‘‘کے مصنف و ہدائیتکارباسوچودھری ہیں جبکہ ٹائٹل رول صفدرماہی اورصائم علی اداکررہی ہیں۔