(ن)لیگی قیادت باہر ، سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے، فردوس عاشق اعوان

0 29

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے جبکہ سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ احسن اقبال صاحب کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی؟۔انہوںنے کہاکہ 3دہائیاں برسر ِاقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے۔ انہوںنے کہاکہ آل ِشریف نے عوام کا کاروبار بند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.