مشرف کیخلاف فیصلے سے تاثر بڑھا کہ ادارے ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں،فوادچوہدری

0 34

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے سے یہ تاثر بڑھا ہے کہ ادارے ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے گزشتہ روز سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ عدلیہ اور فوج دونوں ہی ملک کے اہم ادارے ہیں اس لیے اداروں کو آپس میں بات کر کے اپنی حدود طے کر لینی چاہئیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے اثرات اچھے نظر نہیں آ رہے، اس فیصلے سے یہ تاثر بڑھا ہے کہ ادارے ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.