حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر

0

لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائردرخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج ( بدھ) کے روز سماعت کرے گا۔ حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.