
کوئٹہ( این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ شہر کی بہتری اور منصوبوں کی نگرانی کے لئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، منگل کو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کی بہتری اور ترقی کے منصوبوں اور نگرانی کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے کمیٹی کے چئیرمین چیف سیکریٹری بلوچستان ہونگے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری خزانہ، مواصلات،اربن پلاننگ اور پی ایچ ای کے محکموں کے سیکرٹری،کمشنر کوئٹہ،ڈی جی کیو ڈی اے اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹی کمیٹی کے اراکین ہونگے کمیٹی کوئٹہ پیکج اور شہر کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی مانٹیرنگ اور سپر ویژن کریگی کمیٹی شہر کی ترقی کے زمہ دار اداروں کے منصوبوں اور زمہ داریوں کی حد بندی کا جائزہ اور رہنمائی بھی کریگی۔



