سی پیک سے خطے کی قسمت بدل سکتی ہے،سی پیک پاکستان کی تجارتی، ثقافتی، صنعتی ترقی کا ضامن ہے،فردوس عاشق اعوان

0 28

اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے خطے کی قسمت بدل سکتی ہے،سی پیک پاکستان کی تجارتی، ثقافتی، صنعتی ترقی کا ضامن ہے،سی پیک کے خلاف مخالفین کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے پر پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے،چین 20ہزار پاکستانی طلبا کو سکالر شپ دے رہا ہے،سی پیک کی راہ میں منفی پروپیگنڈے کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سی پیک کے منصوبے ناصرف پاکستان بلکہ خطے میں خوشحالی کا نیا باب کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے حال ہی میں گوادر کے دورے میں اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا،گوادر میں حال ہی میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کا افتتاح ہو چکا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت پاکستان سی پیک منصوبوں کے جلد تکمیل کیلئے مکمل پرعزم ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ سی پیک چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبوں کا ایک حصہ ہے،وزیراعظم نے 65ارب روپے کی لاگت سے ڑوب کچلاک روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے 70ارب روپے کی لاگت سے مکران کوسٹل ٹرانسمیشن لائن کا بھی سنگ بنیاد رکھا،وزیراعظم عمران خان نے 23ارب روپے کی لاگت سے نئے گوادر ائرپورٹ کا بھی افتتاح کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی تجارتی، ثقافتی، صنعتی ترقی کا ضامن ہے،سی پیک کے خلاف مخالفین کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے پر پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چین 20ہزار پاکستانی طلبا کو سکالر شپ دے رہا ہے،سی پیک کی راہ میں منفی پروپیگنڈے کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان چین دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندر سے گہری اور شہدسے زیادہ میٹھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.