اسٹیج ڈرامے کی بربادی کرنے والوں کیخلاف اقدامات کرنا ہونگے ‘ ثمینہ احمد
لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے کی بربادی کرنے والوں کیخلاف اگر آج اقدامات نہ کئے گئے تو پھر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا ،ہمارے دور میں حقیقی اسٹیج ڈرامہ ہوتا تھا اور فیملیاں ڈرامہ دیکھنے آتی تھیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ آج کے اسٹیج پر صرف فحش جگت بازی اور رقص باقی رہ گیا ہے اس لئے فیملیوں نے بھی ڈرامہ ہالوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج سے وابستہ سینئر لوگوں کو ایسے عناصر کا محاسبہ کرنا ہوگا وگرنہ ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔