
قلات(این این آئی) ملک بھر کی طرح قلات میں بھی خصوصی پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ نے اپنے دفتر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر تین روزہ پولیو مہم کا باقائدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر ایس ایس پی دوستین دشتی اور دیگر قبائلی و سیاسی رہنمائوں نے بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچانے کے لیئے ہر بار بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو والدین بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر تے ہیں ان کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ والدین سیاسی سماجی رہنماء قبائلی معتبرین صحافی اور دیگر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے اہلکار ضلع کے دور دراز کے علاقوں میں جاکر ہر شہر و کوچہ میں بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے اس کے علاوہ محکمہ صحت کے تمام مراکز سول ڈسپینسریز بی ایچ یوز آر ایچ سیز بس اڈوں اور دیگر مقامات پر محکمہ ہیلتھ کے اہلکار بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائے جائیں گے اگر کسی وجہ سے کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے تو اسے کسی بھی وقت سول ہسپتال قلات سے کسی بھی وقت پولیو کے قطرے پلائے جاسکتے ہیں۔



