
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ نے ذاتی طورپر توہین عدالت کیس میں جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد بار کونسل اور پاکستان بار کونسل کے عہدیداران و دیگر وکلا میرے حوالے سے پیش ہوں گے۔عمیر بلوچ نے کہاکہ میرے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے 19 دسمبر کو احتجاج کی کال دی ہے۔انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان میں کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا،پورے پاکستان کے وکلا سے درخواست ہے کہ 19 دسمبر کواسلام آباد پہنچیں۔عمیر بلوچ نے کہاکہ 19 دسمبر تک چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ کا بائیکاٹ کریں گے،دو تین وکیل پیش ہوئے ان کی لائسنس معطلی کے بار کونسل کو لکھیں گے۔عمیر بلوچ نے کہاکہ جو آج چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے ان کی ممبر شپ منسوخ کریں گے۔عمیر بلوچ نے کہاکہ میرے خلاف توہین عدالت کا معاملہ میرا ذاتی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمیر بلوچ کو عدالتی کارروائی میں مداخلت پر شوکاز نوٹس جاری کر کے لائسنس معطل کردیا تھا۔عمیر بلوچ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 19 دسمبر کو ہو گی




