اہم خبریںپاکستان

احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جو ڈیشل ریمانڈ میں چھ جنوری تک توسیع کر دی

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے جو ڈیشل ریمانڈ میں چھ جنوری تک توسیع کر دی ہے جبکہ چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، آغا جان اختر ،سابق چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کو طلب اورسابق ممبر اوگرا عامر نسیم، سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد اسلام ،اینگرو گروپ کے چیئرمین حسین داؤ اور ڈائریکٹر عبدالصمد داؤد کو نوٹس کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دیدیا ہے ۔پیر کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔ دور ا ن سماعت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزمان کہاں ہیں ؟ وکیل ملزمان نے کہاکہ نیب نے انہیں گرفتار کیا نہ ہی نوٹس ہوا۔احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کے شریک ملزمان کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کہاکہ ایل این جی ریفرنس کے تمام ملزمان 6 جنوری کو پیش ہوں، احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان کو طلب کرتے ہوئے عدالت کا چھ جنوری کو تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے چھ جنوری کو ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔احتساب عدالت نے چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، آغا جان اختر ،سابق چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کو بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے سابق ممبر اوگرا عامر نسیم، سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد اسلام ،اینگرو گروپ کے چیئرمین حسین داؤ اور ڈائریکٹر عبدالصمد داؤد کو بھی نوٹس، آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button