
اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں انسداد پولیو کی مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگئی ہے ،قومی انسداد پولیو کی کامیابی کیلئے ایک جامع اور مربوط پالیسی وضع کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اراکین قومی اسمبلی اور یونین کونسل کے ارکان بھی مہم میں بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پولیو مہم میں دو لاکھ 65 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو مستقل معزوری سے بچانے کیلئے پولیوکے دو قطرے ضرور پلائیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔۔



