
لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی تشہیر کرنا اچھا نہیں لگتا اسی لئے میڈیا سے دور رہتی ہوں ، فنکار کو صرف اپنے فن سے غرض ہونی چاہیے اور اس کی مقبولیت ہی اس کی تشہیر ہوتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بڑی محنت او رلگن سے کام کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت ملی ۔ میڈیا سے زیادہ بات نہ کرنے کی وجہ سے بعض لوگ مجھے مغرور سمجھتے ہیں حالانکہ یہ حقیقت کے برعکس ہے ۔جس شخص میں غرور ہوگا وہ کبھی ہنستا اورمسکراہتا نہیں اور میری تو پہچان ہی ہنسنا ، مسکراہنا اور خوش رہنا ہے ۔




