فلوریڈا واقعہ سعودی عوام کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا،سعودی وزیر مذہبی امور

0 31

ریاض:  سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک فوجی اڈے پر سعودی فوجی کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں 3امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کی اورکہاہے کہ فلوریڈا واقعہ سعودی عرب کے عوام کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ڈاکٹر آل الشیخ نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے کو مجرمانہ قرار دیا اور کہا کہ سعودی قوم اس طرح کے واقعات کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کیساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت اور سعودی قوم کی توہین ہے۔ اسلام اس نوعیت کے جرائم کسی کسی صورت میں اجازت نہیں دیتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.