شمالی کوریا پھر بگڑ گیا، امریکا کیساتھ جوہری معاملے پر مذکرات سے انکار

0 28

پیانگ یانگ:  شمالی کوریا نے امریکا کیساتھ اپنے متنازع جوہری پروگرام پر مزید بات چیت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کِم سانگ نے کہا کہ جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق امریکا سے مزید کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ طویل مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔کِم سانگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے مستقل اور ٹھوس بات چیت کی کوشش اس کے اندرونی سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور وقت بچانے کی ایک چال ہے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ ہمیں ابھی امریکا کیساتھ طویل بات چیت کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکا جوہری تخفیف اسلحہ کو مذاکرات کی میز سے پہلے ہی خارج کر چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.