ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (آج) کھیلا جائیگا
ممبئی: ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (آج) اتوار کو کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 11 دسمبرکو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم بھارت کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، حیدر آباد (دکن) میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔