افغانستان ‘ سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ‘ 15 طالبان ہلاک ‘ متعدد زخمی ‘ 2 گرفتار
کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں پندرہ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع نیش میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں پندرہ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے دو طالبان کو گرفتار کر لیا ۔ آپریشن کے دوران جنگجو کی متعدد گاڑیاں اور بھاری مقدار میں اسلحہ کے ذخائر بھی تباہ ہوئے ہیں ۔ واضح رہے صوبہ قندھار میں حال ہی میں سکیورٹی آپریشنز پڑھا دیئے گئے ہیں