ایف اے ٹی ایف (آج) پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا

0 28

اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف (آج) ہفتہ کو پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کیلئے اقدامات پر مفصل رپورٹ بھیج چکا ہے، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ رپورٹ میں دہشت گردوں کو مالی معاونت روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کی مکمل معلومات رپورٹ میں شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی بھی رپورٹ میں شامل ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ کالعدم تنظیموں کی جائیدادیں ضبطگی کی معلومات بھی رپورٹ میں شامل ہے، جائیدادوں کے مالکان کے خلاف تحقیقات کی پیشرفت سے بھی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کی جائیگی، پاکستان اقدامات کی روشنی میں ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.