سینیٹر رحمان ملک کی ہدایات پر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو میڈیکل بورڈ میں شامل

0 40

اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک کی ہدایات پر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے آصف علی زرداری کا علاج ذاتی معالج سے کرنے کے معاملے کا سوموٹو نوٹس لیا تھا،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو مطلع کیا گیاہے کہ آصف علی زرداری کے ذاتی ڈاکٹر عاصم حسین میڈیکل ٹیم کا حصہ ہونگے، سینیٹر رحمان ملک نے آصف علی زرداری کے میڈیکل ٹیم میں انکے ذاتی معالج کا معاملہ سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ میں اٹھایا تھا، سینیٹر رحمان ملک کی ہدایات پر 30 نومبر کو آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو میڈیکل بورڈ میں شامل کردیا ۔ سینیٹر رحمان ملک نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ کیوں ایک قانونی حق میں اتنی دیر کیوں گئی، مستقبل میں ایسے مسائل سے بچنے کیلئے جیل ریفارمز وقت کی اشد ضرورت ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ جیل ریفارمز پر وفاقی سیکرٹری داخلہ و صوبائی سیکریٹریز داخلہ کمیٹی کو اپنی تجاویز پیش کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.