الیکشن کمشنر گوادر رسول بخش بلوچ نے کہا کہ ہر سال 7 دسمبر کو ملک بھر میں ووٹروں کا قومی دن منایا جائے گا

0 31

گوادر05دسمبر :۔الیکشن کمشنر گوادر رسول بخش بلوچ نے کہا کہ ہر سال 7 دسمبر کو ملک بھر میں ووٹروں کا قومی دن منایا جائے گا اس دن کو منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر اور اس کو استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کر نا ہے ان خیالات اظہار الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ووٹروں کے قومی دن کے مناسبت سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا سیمینا رسے اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ طہر عباس ضلعی افسر تعلیم عزیز الرحمن سماجی و سیاسی شخصیت عابد سہرابی انجمن معذوروں کے چیئر مین شکیل غریب ،ارشاد اکرم، ہدایت رحمان اور یوسف فریادی نے بھی خطاب کیاسیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کے اندراج کے متعلق آ گاہی پیدا کرنا ہے تاکہ عوام اپنا قومی فریضہ بہتر طریقے سے نبائیں، اور لوگوں سے اپیل کیا گیا کہ اپنے پورے خاندان کے ووٹ کا اندراج کرائیںکیونکہ ایک ہی ووٹ پورے علاقے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مقررین نے اس بات زور دیتے کہ ہر شخص ووٹ کے حق کے استعمال کو یقینی بنائے کیوں کہ’’یہ وقت کا تقاضا ہے اور اسی سے ہمارا مستقل جڑا ہوا ہے مقررین نے کہا کہ ووٹ کا اندراج اور استعمال تمام طبقات بشمول خواتین، معذور افراد،اقلیتوں،خواجہ سراؤں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ووٹ کا اندراج بلا تفریق امتیاز اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کرائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.