بد عنو انی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا،چیف سیکرٹری بلوچستان

0 25

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہاہے کہ بد عنو انی ایک ایسا مرض ہے جوکسی بھی ملک وقوم کیلئے ایک ناسورتصور کیا جاتا ہے اگر یہ پھیل جائے تو معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقومی انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار میںوزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ خان ،ایڈ یشنل آئی جی پولیس محمد اکرام نعیم اور معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی چیف سیکرٹری نے کہاکہ بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ صوبائی حکومت اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔اور اس کی روک تھام کیلئے تمام ترممکنہ اقدامات اُٹھا ئے جارہے ہیں کیو نکہ یہ ناسور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ او راُن کی ٹیم وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سر براہی میں دیا نتدای سے کام کررہے ہیں اور بدعنوانی سے پاک حکومت کرکے دکھا ئیں گے اور پر انسان کو اپنے اپ کا احتساب کرنے چائیے تب جاکر ہم ایک کر پشن سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ معاشرے کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کفایت شعاری اپنانی چائیے ۔جتنے ذرائع اللہ تعالیٰ نے دئیے ہیں اُس کے مطابق زندگی گزاریں ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی جیسے ناسور کی روک تھام کیلئے آگہی مہم کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کرنے ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.