پاکستانی معاشرے میں کرپشن اور رشوت خوری دیمک کی طرح سرایت کر گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0 53

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں کرپشن اور رشوت خوری دیمک کی طرح سراعیت کر گیا ہے، ہمیں اس بیماری سے نجات حاصل کرنے کیلئے پوری قوم کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، نظام حکومت کے بھی محکموں کو بھی فعال ہونا پڑے گا۔بدھ کو انسداد بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بدعنوانی ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے اور معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے ، کرپشن کے خلاف نظام حکومت کے تمام محکموں کو فعال ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی بھی کرپشن کو جنم دینے کی ایک وجہ ہے، معاشرے میں ہمیں امیروغریب کے فرق کو ختم کرنے اور لوگوں کو اچھی زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر ادارے میں کوئی نہ کوئی خرابی پیدا ہو چکی ہے، ہمیں اس خرابی کودور کرنا ہوگا اور اگر ہم نے نہیں کیا تو معاشرے میں بہت سی نہ ختم ہونے والی خرابیاں بڑھ جائیں گی، اس ملک میں ہر ادارے کو اپنے حصے کا کام ایمانداری سے کرنا ہے اور پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک بنانا ہے۔(اس+م ا)

Leave A Reply

Your email address will not be published.