صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس

0 32

:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 نومبر کو پسنی بلوچستان میں حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہداء اور ان کے خاندانوں کے جذبہ ایثار پر انہیں سلام پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات اور قربانی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے صوبیدار عبیداللہ ، نائیک محمد سجاد اور شہزاد قمر کے ورثاء سے بات کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سپاہی شہباز ، فیض الرحمٰن اور زاہد حسین کے لواحقین سے بھی گفتگو کی۔ صدر مملکت نے سپاہی حمزہ ظہیر ، محمد امین ، شبر حسین اور سید مبارک شاہ کے ورثاء سے بھی اظہار افسوس کیا۔

صدر نے 12 نومبر کو میر علی شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی عبداللہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا اور شہداء کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا کی۔ صدر مملکت نے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.