شوبز
پاکستان کی فینٹیسی فلم ’عمر وعیار : اے نیو بگننگ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کراچی: پاکستان کی فینٹیسی فلم ’عمر وعیار : اے نیو بگننگ‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔
مشہور کردار عمرو عیار کی جادو بھری دنیا کو رنگ بھرنے کیلئے عثمان مختار، صنم سعید، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، منظر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔
ٹریلر کا آغاز حمزہ علی عباسی کی دم دار آواز سے ہوتا ہے اور وہ اعلان کرتے ہیں کہ زمانوں کے اختتام کا آغاز ہوگیا ہے۔
فلم کی کہانی مختار کے کردار کے گرد گھومتی ہے، ایک عام آدمی جو نارمل سی زندگی گزارتا ہے لیکن پھر اس کے ارد گرد دنیا تبدیل ہوجاتی ہے۔
فلم ’عمرو عیار : اے نیو بگننگ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا اور ٹریلر سے شائقین کو توقع ہے کہ یہ فلم ایک بلاک بسٹر ثابت ہوگی




