اتوار بازاروں میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی،عام بازاروں میں اضافی وصولی جاری

0 31

لاہور:  لاہور کے اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کی نسبت کم ہو گئی، ٹماٹر، پیاز ، ادرک لہسن کی قیمتوں میں تیس سے چالیس روپے فی کلو تک کمی آئی ہے، اتوار بازاروں کے علاوہ عام بازاروں میں مقرر کردہ نرخ کے بجائے اضافی وصولی بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابقعام بازاروں میں سبزیاں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ کے بجائے اضافی قیمتوں پر فروخت جاری ہے، جبکہ اتوار بازاروں میں ٹماٹر کا ریٹ 130 روپے سے 150 روپے فی کلو ہے لیکن عام مارکیٹ میں 200 سے 250 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔آلو کا ریٹ 42 روپے ہے جو کہ عام دکانوں پر 70 سے 80 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح پیاز کا ریٹ 70 روپے فی کلو ہے اورعام بازاروں میں 90 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ییدیگر سبزیوں میں ادرک کی قیمت 273 روپے فی کلو ہے جو کہ عام بازاروں میں 300 سے 350 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے۔پھلوں کے نرخوں کی بات کریں تو سیب کالا کولو پہاڑی 154 روپے کلو پر فرخت کیا جا رہا ہے جبکہ کیلا 64 روپے فی درجن کا ریٹ مقرر کی گیا ہے۔امرود 56 روپے فی کلو انار دانے دار 186 روپے فی کلو کا ریٹ مقرر کیا گیا یے۔ ۔انگور ایرانی 152 روپے انگور موٹا ایرانی 202 روپے فی کلو کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.