مدت ملازمت میں توسیع، وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے سمری صدرکوارسال

0 44

اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی۔قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے 4 دسمبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ سمری وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے ارسال کی گئی۔دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم امور پر قانون سازی ہوگی۔ اپوزیشن مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر عوامی مسائل اسمبلی فلور پر اٹھائے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق حکومت اپوزیشن کے درمیان آئندہ ہفتے رابطوں کا بھی امکان ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد باضابطہ قانون سازی کا عمل شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.