پاکستان پہلی مرتبہ ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان پہلی مرتبہ ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے میزبان بنگلادیش کو ایک-صفر سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے وننگ گول 86ویں منٹ میں عبدالصمد نے اسکور کیا۔
ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان منگل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
