ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک پر ہزاروں میزائل اور ڈرون حملےکیے، حملوں میں ائیرپورٹ، بندرگاہیں، تیل وگیس مراکز، بجلی گھروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
جاسم البدیوی نے بتایا کہ خلیجی ممالک جنگ کا حصہ نہیں تھے، انہوں نےکشیدگی روکنے کی کوشش کی، ایران کو حملوں اور ان کےنتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
سیکرٹری کے مطابق ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں نیوکلئیر پروگرام، میزائلوں، ڈرونز اور مسلح گروہوں کی حمایت جیسے معاملات شامل ہونے چاہئیں۔
