بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

0

سکیورٹیذ رائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و ہتھیار، کمیونیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی جس میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔

 

آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.