کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ اور گیس پریشر میں کمی
کوئٹہ (ایریارپورٹر)کوئٹہ میں سردی کی شدت گیس پریشر میں کمی کے شکایات بڑھ گئے، مختلف علاقے شیڈول پر جبکہ متعدد علاقے پریشر میں کمی کے متعلق سراپا احتجاج ہے، صوبائی حکومت اور متعلقہ محکمہ حکام نوٹس لیں مشرق سے بات کرتے ہوئے حضرت قادرزئی، جنید بلوچ، شراف بڑی، عامر خان، صدیق اور دیگر نے بتایاکہ بلوچستان سے حاصل ہونے والی گیس سے صوبے کی عوام محروم، کوئٹہ میں کم پریشر اور لوڈشیڈنگ پرنہ صرف عوامی حلقے، گھریلوں صارفین تاجربرادری کو بھی مشکلات کاسامنا ہے انہوں نے بتایاکہ بلوچستان سے قدرتی گیس کے ذخائر حاصل ہونے کے باوجود صوبے کے عوام طویل عرصے سے گیس کی قلت اور کم پریشر کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ اب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہری بھی گیس کی مناسب فراہمی سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گیس صرف صبح، دوپہر اور شام کھانے کے اوقات میں مختصر دورانیے کے لیے فراہم کی جاتی ہے، تاہم ان اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث شہریوں کے لیے چولہا جلانا مشکل ہے بلوچستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والی گیس سے خود صوبے کے عوام کو محروم رکھنا عوام میں احساسِ محرومی اور ناانصافی کے تاثر کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہے انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو مناسب پریشر کے ساتھ بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تاکہ سردیوں کے دوران عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بصورت دیگریہاں کے عوام اور سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرنے کےبعد اگلا لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
