خضدارمہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی
خضدار(بیورورپورٹ)خضدارمہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے مرغی ڈیلر مافیا نے اپنی من مانی کو ہی قانون بنالیا ہےآئے روز مرغی کی قیمت میں بلاجواز پچاس سے سو روپے کا اضافہ کر کے غریب عوام کو سرعام لوٹاجارہا ہےعوامی حلقوں کے مطابق صرف ایک ماہ کے اندر مرغی کی قیمت میں دو سو روپے سے زائد کا ہوشربا اضافہ ہو چکا ہےخضدار میں مرغی کی قیمت فی کلو 750 روپئے سے بھی تجاوز کرگئی ہےجو غریب آدمی کی پہنچ سے بالکل باہر ہو چکی ہےغریب مزدوردیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ اس ظلم پر سراپا احتجاج ہے ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہےدوسری طرف مرغی ڈیلروں کی زبردستی دیٹ لاگوکرنا ہےلیکن پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہےجیسے اسے عوام کے دکھ درد سے کوئی سروکار ہی نہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ بازاروں میں نہ کوئی ریٹ لسٹ آویزاں ہے نہ کوئی چیکنگ ہے نہ کسی کو پوچھنے والا ہےہر دکاندار اپنی مرضی کا ریٹ لگا کر عوام کو لوٹ رہا ہےاور انتظامیہ خواب غفلت میں سوئی ہوئی ہےعوامی حلقوں نے کہا کہ مرغی اب غریب کے دسترخوان سے غائب ہوتی جارہی ہےجو گوشت کبھی غریب کی واحد خوشی تھاآج وہ بھی اس کے لیے خواب بن گیاہےخضدار کے عوام نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہےاور کیاگیا ہے کہ مرغی ڈیلر مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائےسرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور منافع خوروں کو بھاری جرمانے اور سزائیں دی جائیں اگر فوری ایکشن نہ لیاگیا تو مہنگائی کا یہ طوفان غریب عوام کو زندہ نگل جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
