فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کے ساتھ ناکامی، کامیابی اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے لوگوں سے متعلق مختلف پیغامات شیئر کیے۔
ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگ انہیں اس لیے فلاپ کہتے ہیں کیونکہ ان کی فلم سائیکو نے 100 کروڑ کا بزنس نہیں کیا۔
میرا نے کہا کہ وہ خود کو بہادر سمجھتی ہیں کیونکہ فلم کے بعد ان لوگوں کے رویوں کا سامنا کرنے کے باوجود وہ آگے بڑھتی رہیں جو ان کا ساتھ چھوڑ گئے، ایک اور پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں۔
اپنی پوسٹس کے ذریعے میرا نے شوبز انڈسٹری میں بڑی باکس آفس کمائی کو کامیابی کا حتمی معیار سمجھنے کے رجحان پر بھی سوال اٹھایا۔
اداکارہ نے اپنی فلم سائیکو کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف بھی کیا، فلم کی تجارتی کارکردگی کو اپنی شناخت بنانے کے بجائے وہ اپنی ذاتی جدوجہد اور مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے کو اہمیت دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ میرا طویل عرصے سے پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور مختلف ادوار میں تنقید اور پیشہ ورانہ اتار چڑھاؤ کے باوجود شوبز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
