فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

0

عزم استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

 

سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کر کے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے نوکچہ میں خالی واٹر باؤزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔

 

سکیورٹی فورسز نے فوری اورمؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد این 40 شاہراہ کے مختلف مقامات پرآتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

 

سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز کی آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.